گڈز ٹرانسپورٹرزمذاکرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتے یا 15 دن تک نہ بڑھانے پر اتفاق

کراچی(شہرنامہ نیوز)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد اور حکومت کے مذاکرات میں ایک سال تک ٹول ٹیکس نہ بڑھانےکا اصولی فیصلہ ہوگیا۔ٹرانسپورٹرز ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں ایک سال تک ٹول ٹیکس نہ بڑھانےکا اصولی فیصلہ ہوگیا ہے، ٹول ٹیکس کے حالیہ اضافے میں کچھ کمی کا بھی فیصلہ کر لیاگیا۔ٹرانسپورٹرز ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتے یا 15 دن تک نہ بڑھانے پربھی اتفاق ہوگیا ہے۔ادھر وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق 2 روزہ بات چیت میں طے پانے والے فیصلوں کو حتمی شکل دے دی گئی ، موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی ہے، وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انوار کی ویڈیو لنک پرگڈز ٹرانسپورٹرز کو اجلاس میں اہم امور پر یقین دہانی کرائی۔اعلامیہ کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین پر وزارت کے سینئر حکام کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی۔یاد رہےکہ اس سے قبل صدر گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے۔ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا ڈیڈ لاک ختم کرنےکے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے، ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں لیکن مطالبات پر واضح پیشرفت ضروری ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں