چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے آئی ایس ایف کے وفد کی ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(شہرنامہ نیوز) انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) کے مرکزی صدر امجد علی شاہ، سینئر نائب صدر آئی ایس ایف اسلام آباد نبیل بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری آئی ایس ایف آصف خٹک اور جوائنٹ سیکرٹری آئی ایس ایف ڈاکٹر شراز علی کی قیادت میں آئی ایس ایف کے وفد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران آئی ایس ایف کے وفد نے بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔وفد کے اراکین نے بیرسٹر گوہر خان اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں آئی ایس ایف کی قیادت اور کارکنان ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر بیرسٹر گوہر خان نے آئی ایس ایف کے وفد کی آمد اور تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور طلبہ تنظیم کے حوالے سے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں