تہران (شہرنامہ نیوز)ترجمان پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ امریکیوں سےکسی قسم کی بات چیت نہیں ہورہی، سفارتی معاملات وزارت خارجہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہیں۔ ترجمان پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکا سے سفارتی ذرائع کے ذریعے بھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، سفارتی بات چیت کا فقدان امریکا کی جانب سے وعدہ خلافیوں کا نتیجہ ہے۔ بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا کہ ٹرمپ کے بیانات تیل قیمتوں کو عارضی طور پر کنٹرول کرنے کی کوشش ہے، امریکی صدر کے خیالی تصورات میدانِ جنگ میں ان کی مدد نہیں کریں گے۔ ترجمان پاسداران نے کہا کہ امریکا کے پاس واحد راستہ شکست تسلیم کرنا اور ایرانی شرائط قبول کرناہے۔
امریکیوں کے پاس شکست ماننے اور شرائط قبول کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: پاسداران انقلاب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






