عمران خان کی اسپتال منتقلی کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی سخت

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے لیے سیکیورٹی اداروں کا اہم اجلاس ہوا ، تحریری احکامات ملنے پر سیکورٹی انتظامات پر عملدرآمد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے حکم پر عملدرآمد کے لئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ تمام اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کا تحریری آرڈر موصول ہوتے ہی طے شدہ سیکیورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے فیصلے کے پیشِ نظر اڈیالہ جیل کے باہر اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں اور اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ خیال رہے سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج ہی شفاء انٹرنیشل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی بانی کے ہمراہ ہوں گے۔ وفاقی حکومت نے ہسپتال منتقلی کے حکم پر اعتراض کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کو نوٹس ہی جاری نہیں کیا گیا۔تاہم عدالت نے حکومت کا اعتراض بھی حکم نامے کا حصہ بنا دیا اور مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں