آبنائے ہرمز پر امریکی دعویٰ، ٹرمپ نے نیا نقشہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

واشنگٹن (شہرنامہ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دے کر نیا نقشہ شیئر کر دیا۔ صدر ٹرمپ نےٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا نقشہ شیئر کیا جس پر ’’نیا امریکی علاقہ‘‘ درج ہے۔ نقشے کی تصویر میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کے گرد ایک دائرہ شامل ہے جو خلیج عرب کے داخلی راستے پر ایران اور عمان کے درمیان واقع ہے، اس علاقے پر “نیو یو ایس ٹیریٹری” کے الفاظ دکھائے گئے ہیں۔ صدر کی سوشل پوسٹ ایک دن بعد سامنے آئی جب انہوں نے کہا کہ آبنائے کو امریکی علاقہ قرار دینا ایک “بہت اچھا خیال” تھا۔ اوول آفس میں صحافیوں نے جب ان سے پوچھا کہ پچھلے ہفتے ان کا کیا مطلب تھا جب انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی آبنائے کو امریکی علاقہ قرار دیں گے تو ٹرمپ نے کہا کہ”میرا مطلب ہے کہ ہم اسے کنٹرول کرتے ہیں،”صدر نے مزید کہا کہ “ہم اسے ناکہ بندی کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں، اور مجھے اسے ایک علاقہ قرار دینے کا خیال پسند ہے۔”

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں