اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا۔ پارٹی صدر نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے مریم زمانی، مریم ادریس، سحرش قمر اور رفعت عابد امیدوار ہوں گی۔اوورسیز پاکستانیوں کی نشست کیلئے عبدالرحمان جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سید افتخار علی گیلانی کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ علماء مشائخ کی نشست پر پیر محمد مظہر سعید امیدوار ہوں گے۔
آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے ن لیگ کے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







