بلوچستان: آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں، مزید 5 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں جاری ہیں جس میں مزید 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پنجگورکلی سوران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 5دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردبڑی دہشتگردی کی کارروائی انجام دینے جا رہے تھے، جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کے استعمال سے دہشتگردوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولابارودبرآمد کرلیا گیا۔ دہشتگرد بھتاخوری، اغوابرائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کہا سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، قوم دہشت گردی کے خلاف یکجان ہے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں