آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے کاشتکاروں پر ٹیکس عائد کرنے پر غور، ذرائع

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) حکومت آئی ایم ایف کو منانے کیلئے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبات پورے کرنے اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے صوبوں کے اشتراک سے متبادل لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت آئی ایم ایف کو منانے کےلیے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت زرعی انکم ٹیکس کی وصولی اور ٹیکس گوشواروں کے اہداف کے حصول کے لیے صوبوں کو 30 ستمبر 2026 تک کا وقت دے گی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں