اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سخت سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال کیلئے منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس بانی پی ٹی آئی کو لے کر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے روانہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالا جیل گیٹ نمبر ایک سے اسپتال کیلئے روانہ ہوئے۔ اس سے قبل آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کے ہمراہ شفا انٹرنیشل اسپتال کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی تھی۔ شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے خصوصی اقدامات کرلیے گئے ، بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا جائے گا ، 6 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرے گی ، چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال میں داخل کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ایڈمٹ کرنے کی صورت میں بھی خصوصی اقدامات مکمل کرلیے گئے۔یاد رہے کہ جمعرات کی صبح سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے خلاف گزشتہ روز دائر کی گئی نظر ثانی درخواست بعض اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔
عمران خان اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






