ہری پور(شہرنامہ نیوز) ہری پور میں 5 سالہ بچی آیت نور اغوا، زیادتی اور قتل کے کیس میں میڈیکل رپورٹ نے زیادتی کی تصدیق کر دی۔ ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوئی ہے، جبکہ دونوں رانوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی اور جسم پر سوجن بھی پائی گئی۔ ڈی پی او کےمطابق بچی کی موت زیادہ خون بہہ جانے اورشدید خوف کے باعث ہوئی،کیس میں 4 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا ہے،جن کی عمریں 13 سے 18 سال کے درمیان ہیں،جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ پولیس کےمطابق مرکزی ملزم عثمان نے مجسٹریٹ کے سامنےجرم کا اعتراف بھی کیا ہے،چوتھے ملزم حسن کی نشاندہی پر بچی کی لاش ایک ویران کنویں سے برآمد کی گئی۔ ڈی پی او کاکہنا ہےکہ تمام گرفتار ملزمان کو جیل منتقل کردیا گیا ہے،ڈی این اے، کپڑے اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں،سرچ آپریشن میں 400 سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا، کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔
ہری پور: پانچ سالہ آیت نور سے زیادتی ثابت، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







