اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) قومی اسمبلی نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد کی نرسری میں آتشزدگی سے 14 بچوں کی جان جانے کے سانحے پر متفقہ قرارداد منظور کی لی۔ قرارداد پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر دانیال نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان پمز میں آتشزدگی کے حالیہ واقعہ میں معصوم بچوں کی جانوں کے المناک نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ایوان اس سانحے کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور اس لاپرواہی پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے جس کی وجہ سے یہ المیہ رونما ہوا۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس لاپرواہی کا جو شخص بھی ذمہ دار ہے اس کے خلاف قانون کے مطابق سنگین کارروائی عمل میں لائی جائے۔ قرارداد میں حکومت سے وفاقی حکومت کے زیر نگرانی اسپتالوں، خاص طور پر ان کی نرسری اور بچوں کے وارڈز میں، فائر سیفٹی کے سخت انتظامات اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تاکہ مستقبل میں ایسے اندوہناک واقعات کا تدارک کیا جا سکے۔ دوسری جانب وزیر قانون کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے قیام کی تجویز کو منظور کرلیا گیا۔ ایوان نے منظوری دے دی۔ اعظم نذیر تارڑ کے مطابق اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں شامل کریں گے۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







