پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آج سے بارشیں، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) پی ڈی ایم اے نے مون سون کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا،جس کے پیش نظر آج سے 5 ستمبر تک پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع بارشیں متوقع ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ فیصل آباد، چکوال، جہلم اور منڈی بہاء الدین میں بھی ابرِ رحمت برسنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں