پنجاب میں 16بچے زیادتی کے بعد قتل، حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان

لاہور(شہرنامہ نیوز) رواں برس کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران پنجاب کے 11 اضلاع میں 16 بچوں اور بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔پولیس ریکارڈ کےمطابق فیصل آباد میں سب سےزیادہ 3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیاگیا،جبکہ بہاولپور، خانیوال اور سرگودھا میں 2،2 واقعات رپورٹ ہوئے،رحیم یار خان،مظفرگڑھ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں بھی ایک، ایک بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔پولیس ریکارڈ کےمطابق واقعات میں ملوث 20 ملزمان کوگرفتارکیا جاچکا،تاہم اب تک صرف 11 مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کرائے جاسکے ہیں،پولیس کے مطابق 4 کیسز میں ملزمان سے تاحال تفتیش جاری ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں