اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح سہولتیں مانگنے والے 3 قیدیوں کی درخواستیں خارج کردیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے اڈیالہ جیل میں قید 3 قیدیوں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا اور تینوں درخواستیں مسترد کردیں۔ تفصیلی وجوہات تحریری فیصلے میں درج کی جائیں گی۔ اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نجی اسپتال میں علاج کرانے اور بیرون ملک مقیم اہلخانہ سے فون پر بات کرانے کی استدعا کررکھی تھیں۔
عمران خان جیسی سہولتوں کی درخواست،3 قیدیوں کی اپیلیں مسترد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







