اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 96 ڈالر 54 سینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 91 ڈالر 71 سینٹ ہوگئی جب کہ مربن خام تیل کی قیمت 7 ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد 106 ڈالر ہوگئی۔ واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ 2 ستمبر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے87 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 51 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا، برینٹ خام تیل 96 ڈالر سے تجاوز کرگیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







