اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) ایف بی آر کے 16 سینئر افسران دہری شہریت یا مستقل بیرون ملک رہائش کے باعث ریڈار پر آگئے ایف بی آر کے 16سینئرافسران کےپاس دہری شہریت یابیرون ملک مستقل رہائش کا انکشاف ہواہے،دستاویز کےمطابق متاثرہ افسران میں ان لینڈریونیو سروس کے 10 جبکہ پاکستان کسٹمز سروس کے 6 افسران شامل ہیں۔ ان لینڈریونیو سروس کےگریڈ 21 کا ایک،گریڈ 20 کے 6 اور گریڈ 19 کے 2 افسران شامل ہیں،جبکہ پاکستان کسٹمز کےگریڈ 20 کے 2، گریڈ 19 کے 3 اورگریڈ 17 کا ایک افسر شامل ہے،تمام افسران کےپاس دہری شہریت یا بیرون ملک مستقل رہائش ہے،جس پر ایف بی آر نے مزید جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر نےمزید افسران کی غیرملکی شہریت سےمتعلق معلومات بھی طلب کرلی ہیں،سول سرونٹس کی غیرملکی شہریت سے متعلق نئے قواعد کے تحت افسران سے معلومات مانگی گئی ہیں۔ایف بی آر نےتمام افسران کو مقررہ فارم پر غیر ملکی شہریت یامستقل رہائش سے متعلق معلومات 90 روز کے اندر جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
ایف بی آر کے 16 افسران کی دہری شہریت کا انکشاف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







