سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 11 ہزار 300 روپے سستا

کراچی(شہرنامہ نیوز)ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ 11300 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 9688 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے ہوگیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 113 ڈالر کم ہوکر 4315 ڈالر فی اونس ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں