اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) پمز نرسری میں آتشزدگی کےدوران بچےکی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کو آج شام وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا ہے، جہاں وزیراعظم ان سے ملاقات کریں گے اور ان کی بہادری کو سراہیں گے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے نقد انعام بھی دیں گے، ملاقات میں پمز انتظامیہ اور وزارتِ صحت کے حکام بھی موجود ہوں گے۔
پمز نرسری سانحہ،شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کرلیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







