عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی(شہرنامہ نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 11 ہزار 200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 9 ہزار 602 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 185 روپے اضافے سے 7 ہزار 44 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 112 ڈالر مہنگا ہوکر 4427 ڈالر کا ہوگیا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں