کارساز حادثہ کیس: منشیات کے مقدمے میں ملزمہ عدم شواہد پر بری

کراچی(شہرنامہ نیوز) عدالت نے کار ساز پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی ہلاکت کے کیس میں نامزد ملزمہ کو منشیات کے مقدمے میں عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔ ملزمہ کے وکیل کے مطابق کیمیائی تجزیہ اورخون کے ٹیسٹ میں کہیں آئس نہیں پائی گئی جس پر عدالت نے ملزم کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔ گاڑی میں سوار ملزمہ نے موٹر سائیکل پر والد کے ساتھ سوار آمنہ عارف کو پیچھے سے زور سے ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہو گئی۔ کارساز روڈ پر نیشنل اسٹیڈیم کے قریب تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، حادثے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی جب کہ پولیس نے حادثے کی ذمہ دار خاتون کو گرفتار کر لیا تھا۔واقعے کے بعد ملزمہ کی کئی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئیں جس میں انہیں غنودگی کی حالت میں لوگوں کو دھمکیاں دیتے بھی دیکھا گیا۔اس سے قبل پولیس کے تفتیشی افسر کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمہ مسلسل بیانات تبدیل کر رہی ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں