راولپنڈی(شہرنامہ نیوز) اڈیالہ روڈ حبیب لائن راولپنڈی میں خاتون کی پھندہ لگی لاش گھر کے کمرے سےملنے پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی آرمقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں درج کی گئی۔ تھانہ صدر بیرونی میں درج مقدمے کے متن کے مطابق مقتولہ کی شادی دو سال قبل تنویر سے ہوئی تھی، جو دبئی میں ملازمت کرتا تھا اور چار ماہ قبل پاکستان واپس آیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم تنویر کےلڑکیوں سے فون پر بات کرنے اور زیادہ وقت گھر سے باہر گزارنے کے باعث میاں بیوی میں اکثر ناچاقی رہتی تھی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کے بھائی کا کہناتھا کہ گزشتہ چار روز سے بہنوئی مقتولہ کو مبینہ طور پر ذہنی دباؤ میں رکھے ہوئے تھا، جبکہ گزشتہ شام مقتولہ نے والدہ کوفون پر بتایا تھا کہ سسرال والے اسے پریشان کر رہے ہیں۔ مقتولہ کے بھائی نے فون کیا تو کال اس کی نند فضا نے اٹینڈ کی اور بتایا کہ آپ کی بہن نے خودکشی کرلی ہے۔مقتولہ کے بھائیوں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو مقتولہ کے ہاتھوں پر تازہ مہندی لگی ہوئی تھی،اور گلے میں پھندہ تھا،انکی بہن کو اسکے خاوند تنویر نے عبدالعزیز کے ساتھ ملکر گلےمیں پھندہ دیکر قتل کیا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تنویر اور عبدالعزیز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے،جبکہ پوسٹمارٹم میں موت کی وجہ کا تعین نہ ہونے پر مقتولہ کی لاش سے مختلف سیمپلز حاصل کرکے فرانزک تجزیہ کے لئے لاہور بجھوا دیئے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں خاتون کی پھندہ لگی لاش برآمد، شوہر سمیت 2 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







