پاک فضائیہ کی بہادری پاکستان کی تاریخ کا ایک قابلِ فخر باب ہے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (نمائندہ شہرنامہ )قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی بہادری اور پیشہ ورانہ کارکردگی پاکستان کی تاریخ کا ایک قابلِ فخر باب ہے۔یومِ فضائیہ ان جانبازوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے پاکستان کی فضائی حدود اور قومی سلامتی کا دفاع کیا،پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور ملکی دفاع کے عزم کے ذریعے قوم کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر سیدیوسف رضاگیلانی نے یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 1965 کی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے جس جرات اور مہارت کا مظاہرہ کیا، وہ خدمت اور قربانی کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جن کی خدمات آج بھی قوم کے لیے باعثِ تحریک ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے اہم کردار ادا کیا

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں