پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی، 993 پوائنٹس کی کمی

کراچی(شہرنامہ نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی ہے، 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 377 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 993 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 72 ہزار 642 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 1692 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 636 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں