ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن سید عاصم غفار انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد(شہرنامہ نیوز) تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایس ایچ او سید عاصم غفار کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔سید عاصم غفار کا شمار پولیس افسران میں ہوتا ہے جو اپنے اچھے اخلاق، خوش گفتاری، پیشہ ورانہ رویے اور بہترین کارکردگی کے باعث اچھی شہرت رکھتے ہیں۔سید عاصم غفار نے پولیس سروس کے دوران اپنے فرائض محنت، ذمہ داری اور میرٹ کے ساتھ انجام دے کر نہ صرف محکمہ پولیس میں اپنی شناخت بنائی بلکہ شہریوں کے ساتھ بہتر رویے اور مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کے باعث بھی نیک نامی حاصل کی۔ان کی ترقی پر پولیس افسران، اہلکاروں اور دوست احباب کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ انسپکٹر سید عاصم غفار آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مثبت رویے کے ذریعے محکمہ پولیس کی نیک نامی میں اضافہ کریں گے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں