اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے کبھی انکار نہیں کیا، محسن نقوی سے رابطے کی تفصیلات نہیں بتائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی پالیسی ہے، کس سے، کب، کن شرائط پر ہونا ہے فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔ کوئی قدم بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں اٹھاتے۔بیرسٹر گوہر نے کا کہ ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی کمیٹیاں بنائیں، حکومت کی جانب سے سنجیدگی نہیں دکھائی گئی ہماری آواز کو کمزوری سمجھا گیا، اس وقت نہ حکومت سے مذاکرات ہو رہے ہیں نہ کسی بیک چینل سے، قانونی معاملہ اپنی جگہ سیاسی حل کیلئے جلد مذکرات ہونے چاہیے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگر بات کرنی ہے تو سنجیدگی اور خلوص سے کی جائے، سوچ کر بتائیں گے والی پالیسی نہ ہو، وزیراعظم کے خط سے متعلق سوال کے جواب پر کہا کہ وزیراعظم صاحب نے خط لکھا تھا فائنلی لیٹر ہمیں موصول ہوگیا۔
بیرسٹر گوہر کا محسن نقوی سے رابطوں کا اعتراف، تفصیلات بتانے سے انکار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







