ہم صرف انصاف مانگ رہے ہیں، پارلیمان اور عدالت سے انصاف نہیں ملا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(شہرنامہ نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی کورٹ نے آج ہمیں بہت مایوس کیا، جب آئینی عدالت بنی تھی تو ہمارے بڑے تحفظات تھے، آج آئینی عدالت کو مداخلت نہیں کرنا چاہیے ۔بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ بانی کی ہدایات ہیں سٹریٹ موومنٹ کا چلانا سہیل آفریدی کی ذمہ داری ہے،کسی طرف بھی دراڑنہیں ہونی چاہیے ورنہ عوام کو نقصان ہو گا، ہم احتجاج میں کوئی راستہ نہیں بند کریں گے توڑ پھوڑ نہیں کریں گے، ہم نے جہاں بھی آنا ہوا ضرور آئیں گے، انتشارکہیں نہیں ہو گا امن و امان ہو گا یہ ہماری سیاسی جدوجہد ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ ہمارے لانگ مارچ میں راستے چلتے رہیں گے، نہ کوئی ایمبولنس رکے گی نہ کوئی گاڑی رکے گی، ہم صرف انصاف مانگ رہے ہیں کیونکہ ہمیں انصاف نہیں ملا، نہ پارلیمان نے انصاف دیا نہ عدالت سےانصاف ملا، سب سے پہلے پاکستان، امن وامان کی ذمہ داری ہم سب کی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے امید ہے بانی کو علاج،ٹیسٹ کیلئے ہسپتال منتقل کیا جائےگا، بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل بورڈ میں انکے خاندان کے فرد کو شامل کیا جائے،بانی کے علاج اور میڈیکل بورڈ سے متعلق معاملہ سادہ طریقے سے حل ہو سکتا تھا، بانی کے علاج کا معاملہ حل ہو جائے تو15 ماہ سے جاری تشویش ختم ہو سکتی ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں