اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وفاقی ادارہ شماریات نےہفتہ وارمہنگائی کے اعداد و شمارجاری کردیئے،جس کےمطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 19 کی قیمتوں میں اضافہ، 9 میں کمی جبکہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں ڈیزل کی قیمت 7.29 فیصد، پیٹرول 6.40 فیصد اور ایل پی جی 3.26 فیصد مہنگی ہوئی۔ لہسن کی قیمت میں 1.94 فیصد اور انڈے 1.72 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ چنے کی دال، مسور، مونگ کی دال، ڈبل روٹی، سرسوں کا تیل اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں کیلے 6.17 فیصد،ٹماٹر 5.66 فیصد، پیاز 4.57 فیصد اور مرغی 2.33 فیصد سستی ہوئی۔ادارہ شماریات کےمطابق ایک سال کےدوران ایل پی جی 60.42 فیصد، ڈیزل 54.21 فیصد اور پیٹرول 48 فیصد مہنگا ہوا،کم آمدنی والے طبقے کیلئے بجلی کے نرخ 33.54 فیصد بڑھے۔رپورٹ کےمطابق مرچ پاؤڈر 16.37 فیصد، مٹن 15.86 فیصد اور گائے کا گوشت 12.88 فیصد مہنگا ہوا، آٹا 33.27 فیصد مہنگاہوا، جبکہ کیلے، ڈبل روٹی اور تازہ دودھ کی قیمتیں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑھ گئیں۔دوسری جانب آلو کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 35.31 فیصد، چینی 20.95 فیصد، انڈے 19.31 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 15.26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،نمک، چنے کی دال، مسور اور مونگ کی دال بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں سستی ہوئیں۔
مہنگی پیٹرولیم مصنوعات کے اثرات،ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







