مردان (شہرنامہ نیوز)صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا جنید اکبر نے لانگ مارچ کے حوالے سے کہا ہے کہ پچھلی مرتبہ ہم لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے، اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا، ہم اسلام آباد کو سومنات بنائیں گے۔مردان میں ورکرکنونشن سےخطاب کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد جائیں گے اور ایک راستے سےنہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم موٹروے اور جی ٹی روڈ سے بھی جائیں گے، مارگلہ کے پہاڑوں سے بھی اتریں گے اور ہم ڈی آئی خان سے بھی اتریں گے۔اپنے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ پچھلی مرتبہ ہم اپنی لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے اور ہم اس پوزیشن میں نہیں تھےکہ احتجاج کرسکتے، اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا کہ لاشیں دفن کرکےخاموش رہیں۔ جنید اکبر نے کہا کہ اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے۔دوسری جانب جنید اکبر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اگر آپ پر امن شہری ہیں تو ہر راستے سے اسلام آباد آئیں اور 100 بار آئیں لیکن اگر دہشت گرد بن کر آئیں گے تو پھر واپس جانے نہیں دیں گے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا اور کوئی غیر قانون اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا، اسلام آباد میں ایسی کوئی چیز برداشت نہیں کی جائے گی جو غیرقانونی ہو یا جس سے جان ومال کوخطرہ ہو ۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ یہ کہتے ہیں سومنات بنادیں گے، ہمیں پتا ہے انہوں نے خیبر پختوخوا کو سومنات بنادیا ہے، ہم اس طرح کی سوچ کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے، انہوں نے خود بتادیا کہ ان کا اصل پلان کیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
اس بار لاشیں گریں تو اسلام آباد کو سومناتھ بنادیں گے، جنید اکبر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






