شہباز شریف دور میں قرضوں میں 37 ہزار 307 ارب روپے اضافے کا انکشاف

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) بطور وزیراعظم شہباز شریف کے ہوتے ہوئے وفاقی حکومت کے قرضوں میں پونے چار سال میں 37 ہزار 307 ارب روپے کے تاریخی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کی بنیاد پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے دور کے مقابلے میں پی ٹی آئی دورکے تقریبا پونے چار سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار 323 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔شہبازشریف کے پہلے اور موجودہ دور حکومت کے پونے چار سال کی مدت میں پی ٹی آئی حکومت کے تقریبا پونے چار سال کے مقابلے میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 104 فیصد زیادہ اضافہ ہوا کیوں کہ بطوروزیراعظم شہبازشریف وفاقی حکومت کے قرضوں میں پونے 4 سال میں 37 ہزار307 ارب روپے اورپی ٹی آئی دورحکومت کےتقریبا پونے 4 سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار327 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہےکہ بطور وزیراعظم شہبازشریف کے پہلے دور اپریل 2022 سے لیکر جولائی 2023 کے 16 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار 764 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ موجودہ حکومت کے ابتدائی 29 مہینوں مارچ 2024 سے لیکر جولائی 2026 کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار 543 ارب روپےکا اضافہ ہوا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں