کوئٹہ(شہرنامہ نیوز)کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن شعبان 2 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جس دوران سران تنگی میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔گزشتہ روز فورسز نے خفیہ اطلاعات پرفتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا، دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
کوئٹہ کے اغبرگ میں پولیس چوکی پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







