اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ڈاکوؤں نے پولیس یونیفارم میں واردات کرتے ہوئے غیر ملکیوں سے 80 لاکھ لوٹ لیے۔تھانہ رمنا کی حدود میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان غیرملکی شہریوں سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے واردات کے دوران غیرملکی شہریوں اور ان کے ملازمین کو کمرے میں بند کردیا اور 80 لاکھ روپے لوٹ لیے۔پولیس کے مطابق چینی شہریوں کے گھر پولیس اہلکاروں کے روپ میں آنے والے ملزمان 80 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔تھانہ رمنا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔
اسلام آباد میں پولیس یونیفارم میں ڈاکوؤں کی واردات، غیر ملکی شہریوں سے 80 لاکھ روپے لوٹ لئے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







