سہیل آفریدی سمیت دیگر رہنما ریڈیو پاکستان کیس میں نامزد

`پشاور(شہرنامہ نیوز)پشاور پولیس نے ریڈیو پاکستان میں توڑ پھوڑ اور حملے کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی موجودگی کی رپورٹ عدالت میں تصدیق کردی ہے۔پشاور کی مقامی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت کے دوران پشاور کے تھانہ شرقی کی پولیس نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، جس کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی موقع پر موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔وکیل ریڈیو پاکستان کے مطابق تفتیشی افسر نے چالان کرنے کےلئے وقت مانگا ہے،عدالت نےتفتیشی افسر کو چالان جمع کرنے کا حکم دے دیا ہے، پولیس رپورٹ میں سہیل آفریدی، تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم ، کامران بنگش اور دیگرنامزد ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور پولیس نے نادرا اور لاہور فرانزک لیب سے ویڈیوز اور تصاویر کی تصدیق کرائی، جس کی رپورٹ پولیس کو باقاعدہ موصول ہوچکی ہے۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم اور کامران بنگش کی موجودگی کی نادرا اور لاہور فرانزک لیب سے تصدیق ہوگئی، جس کی بنیاد پر پولیس نے پیش رفت رپورٹ میں انہیں نامزد کیا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں