اسکول کی چھت نے دو معصوموں کے خواب چھین لیے، پشاور سوگوار

پشاور(شہرنامہ نیوز) پشاور اسکول واقعے میں معصوم بچہ عماد زندگی کی بازی ہار گیا، جبکہ اس کی بہن معجزاتی طور پر محفوظ رہی۔دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے میں ہونہار طالب علم عماد کے گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ دوسری جماعت کا طابعلم عماد اسکول حادثے میں زندگی کی بازی ہار گیا۔معصوم بچے عماد کی والدہ واقعے کے بعد سے غم سے نڈھال ہیں جب کہ والد کو بھی شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صبح بچوں کو اسکول بھجوا کر کام پر گیا تھا، گھر سے فون آیا کہ اسکول کی چھت گری ہے۔والد نے بتایا کہ عماد کی بہن تیسری جماعت کی طالبہ ملبے کے نیچے سے معجزانہ طور پر زندہ نکل آئی ۔دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے میں دوسری جماعت کا طالب علم مبشر بھی جان کی بازی ہار گیا۔لواحقین کے مطابق اس کا انجینئر بننے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مبشر آج اسکول جلدی گیا اور اسمبلی کے بعد حادثے میں چل بسا ۔ وہ بڑا ہوکر انجینئر بننا چاہتا تھا۔
دریں اثنا کےافسوس ناک اقعے کے بعد صوبائی حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جبکہ اسکول کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تحفہمنتخب کریںپشاور کی دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے بچوں اور 2 خواتین ٹیچرز سمیت 33 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دیر کالونی کے علاقے میں واقع الخیر اسکول سسٹم کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں متعدد بچے چھت تلے دب گئے، جن میں جاں بحق ہونے والوں کے علاوہ 50 سے زیادہ زخمی بھی شامل ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں