سرکاری حج اسکیم: دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) سرکاری حج اسکیم کے تحت واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی میں چار دن باقی ہر گئے ہیں، وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو 20 اکتوبرسے قبل قسط جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔ واضح کیا ہے کہ حج درخواست کی منسوخی سے بچنے کیلئےواجبات بروقت جمع کرائے جائیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق دوسری قسط کی ادائیگی کیلئے نیشنل آئی ٹی بورڈ کا حج پورٹل یا پاک حج موبائل ایپ استعمال کیا جائے۔پورٹل پر ادائیگی بینک کارڈ، ون لنک یا مینول بینک چالان کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے عازمین حج اپنی درخواست کی منسوخی سے بچنے کیلئےواجبات بروقت جمع کرائیں۔ حج پورٹل پر موجود میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کر کے ڈاکٹر سے تصدیق کرانا لازم ہے۔ تصدیق شدہ فٹنس سرٹیفکیٹ حج پورٹل پر دوبارہ اپلوڈ کرنا ہوگا۔

خبر پر اپنی رائے دیں