اداکارہ صبا فیصل کا طلاق سے متعلق بیان، سوشل میڈیا پر تنقید

کراچی(شہرنامہ نیوز)پاکستان کی سینئر و نامور اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر طلاق سے متعلق اپنے متنازع بیان کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں۔صبا فیصل نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں خاندان میں طلاق ہونے پر لوگ 3 ماہ تک سوگ مناتے تھے۔صبا فیصل کا شوہروں کے غیرازدواجی تعلقات پر بیان، سینئر اداکارہ ایک بار پھر سخت تنقید کی زد میں انہوں نے کہا کہ جن خواتین کی طلاق ہوتی تھی ان کے والد لوگوں کا سامنا بھی نہیں کر پاتے تھے، سر نہیں اٹھا سکتے تھے تاہم اب صورتحال بدل گئی ہے، اب سب کچھ نارمل ہوتا جارہا ہے۔صبا فیصل کا کہنا تھا کہ آج کل طلاق معمول بنتی جا رہی ہے، یہاں تک کہ بعض خواتین دوستوں کو بتاتی ہیں کہ طلاق کو کئی ماہ گزر چکے ہیں اور وہ ذہن پرسکون کرنے کے لیے بیرونِ ملک سے واپس آئی ہیں، اس طرح کے واقعات بڑھ رہے ہیں اور حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔صبا فیصل کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردِعمل کا اظہار کیا ہے اور اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں