اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، بودوگم اخیلیش ریڈی پر 8 سال پابندی عائد

دبئی (شہرنامہ نیوز)آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اخیلیش ریڈی کو 3 شقوں کا قصوروار قرار دے دیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر امریکا کے کرکٹر بودوگم اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بودوگم اخیلیش ریڈی نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 3 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں۔بودوگم اخیلیش نےابو ظبی ٹی ٹین لیگ 2025 میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی جس کے سبب ان پر 8 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ بودوگم اخیلیش ریڈی پر پابندی کا آغاز 21 نومبر 2025 سے ہوگا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں