دہلی(شہرنامہ نیوز) بھارت کے معروف ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان کو نامعلوم حملہ آوروں نے جم کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی میں بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب انکت بالیان ورزش کے بعد جم سے باہر نکل رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور انکت بالیان پر متعدد گولیاں چلانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں گلوکار جان کی بازی ہار گئے۔
بھارتی گلوکار انکت بالیان کا اندوہناک قتل، پولیس کی تحقیقات شروع
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







