اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 7 روزہ ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 22 سے 27 ستمبر تک 5 سال سے کم عمر 3 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسدادِ پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 3 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ تربیت یافتہ پولیو ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گے۔ پنجاب کے 13 اضلاع میں ایک کروڑ 6 لاکھ، سندھ کے 30 اضلاع میں ایک کروڑ، خیبر پختونخوا کے 33 اضلاع میں 73 لاکھ، بلوچستان کے 32 اضلاع میں 23 لاکھ اور اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ گلگت بلتستان کے دو مخصوص اضلاع میں ایک لاکھ 37 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے خصوصی پولیو مہم کے انتظامات شروع کردیئے ہیں۔
115 اضلاع میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 22 ستمبر سے شروع ہوگی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







