پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی مستعفی

لاہور(شہرنامہ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی مستعفی ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکی نے اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا تھاذرائع کا کہنا ہے کہ ایشلے نوفکی کے لیے ایشین گیمز 2026 پاکستان ٹیم کے ساتھ آخری سیریز ہوگی جس کے بعد وہ قومی ٹیم کی کوچنگ ذمہ داریوں سے الگ ہوجائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکی کی ایک ایسوسی ایٹ ملک کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز ٹیم کے لیے بولنگ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے اور اس کے لیے پی سی بی نے باقائدہ اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔پی سی بی کے مطابق خواہشمند اُمیدوار 8 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں