ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل، بھارت نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دے دی

ناگویا(شہرنامہ نیوز)ایشین گیمز ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ہرادیا۔ناگویا میں ہونے والے اس مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ پاکستان ٹیم نے تین صفر کے خسارے میں جانے کے بعد میچ تین، تین گول سے برابر کیا، کھیل کے آخری لمحات میں بھارتی ٹیم نے گول کرکے چار تین کی برتری حاصل کی۔ بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے دو، سُکھ جیت سنگھ اور ابھیشک نے ایک، ایک گول کیا۔اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود، حنان شاہد اور رانا وحید نے گول کیے۔واضح رہے کہ ہاکی ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل ملائیشیا اور کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں