خطے میں امن کی پاکستان کی کوششیں تیز ، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) عالمی امن و استحکام کےلیے جاری پاکستانی کوششوں کے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ ہوگئے، دورہ خطے اور عالمی امن و استحکام کی پاکستانی کوششوں کا حصہ ہے، وزیرداخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر کے دورے کا مقصد مشرق وسطیٰ تنازع کے پرامن و جامع حل کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور فیلڈ مارشل کا حالیہ دورۂ ایران بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور تنازع کے دیرپا و جامع حل کی کوششوں کو تقویت دینا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں