7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی، بابر اعظم پہلے ہی میچ میں ناکام

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) 7 برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے میچ میں ناکام ہوگئے۔بابر اعظم نے7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی، جس پر شائقین کی جانب سے خاصی دلچسپی دیکھنے میں آئی۔ شائقین طویل عرصے سے پاکستان کے اسٹار کرکٹر بابر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر تھے، جو پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ میں دوبارہ میدان میں اترے۔تاہم بابر اعظم ایبٹ آباد میں اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے کھیلتے ہوئے کے آر ایل کے خلاف دونوں اننگز میں مجموعی طور پر صرف 16رنز بناسکے۔بابر اعظم نے پہلی اننگز میں 12رنز اسکور کیے اور پھر اتوار کو دوسری اننگز میں بھی باری آئی تو بابر متاثر کن کارکردگی پیش نہ کرسکے اور صرف 4 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔میدان میں آئے ہزاروں تماشائیوں کو بابر اعظم کی ناقص کارکردگی کے باعث مایوس لوٹنا پڑا۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں