آسٹریا کے تمام اسکولوں میں کم عمر طالبات کے حجاب پر پابندی

ویانا(شہرنامہ نیوز) آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے حجاب پر پابندی نافذ کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کےمطابق اسکولوں میں 14 برس سے کم عمر طالبات کے حجاب اور برقع پہننے پر پابندی کا قانون نافذ ہوگیا،نئےقانون کا اطلاق آسٹریا کے تمام اسکولوں پرہوگا،قانون قدامت پسندوں کی قیادت میں قائم تین جماعتی مخلوط حکومت نے متعارف کرایا ہے۔غیرملکی میڈیا کےمطابق آسٹریا کا نیا قانون ممکنہ طور پر آئین سے متصادم ہوسکتا ہے،آسٹریا کی عدالت اس سے قبل 2020 میں پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کو منسوخ کرچکی ہے،نئے قانون کے تحت 14 سال سے کم عمر طالبات کے لیے حجاب اور برقع ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں