اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ حکومت کو گھر بھجوانے کا نوٹیفکیشن نہیں مانتے۔ ملک میں کہیں بھی دہشتگردی نہیں ہونی چاہیے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ میں نے اور محمود اچکزئی نے ٹرین حادثے کی مذمت کی تھی ۔ کالعدم بی ایل اے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے ۔ مذاکرات میں شیری رحمان نے کہا کہ لانگ مارچ ختم کردیں۔ ان کو کہا آپ کے ساتھ بیٹھ کر غلطی ہوئی، سیاست پر بات کرنی تھی دہشت گردی کی بات کہاں سے آگئی۔ دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کریں گے۔ بہت ساری باتیں باہر نہیں آنی چاہیے تھیں، محسن نقوی اندر کی باتیں اندر ہی رہنے دیں تو بہتر ہے، پھر ہمارا بھی حق ہے ہم بھی بتائیں گے کہ اندر کیا ہوا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرکےجمہوری حکومت ختم کردی گئی، امید ہے کہ عدالت صوبےمیں جمہوری حکومت بحال کرے گی، عدالت سے درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی ہے، ہم آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
گورنر راج پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج،محسن نقوی اندر کی باتیں اندر ہی رہنے دیں، بیرسٹر گوہر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






