پی ٹی آئی کسی نظام کی بینیفیشری نہیں بنے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بےگناہ جیل میں قیدہیں،سیاسی حریف بھی اعتراف کرچکےکہ بانی سیاسی قیدی ہیں،ہم پاورشیئرنگ پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی سسٹم کے بینیفیشری بنیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر،سلمان صفدراوردیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نےمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کےخلاف کیسز بےبنیاد اورسیاسی بنیادوں پر بنائےگئے،رات کے اندھیرے میں بند دروازوں کے پیچھے کیسز کے فیصلے سنائے گئے، آج بھی بانی اور بشریٰ بی بی پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں۔بیرسٹرگوہرکا کہنا تھا کہ عدالت سے استدعا ہےکیس کی سماعت دن کی روشنی میں پوری دنیا کے سامنے کی جائے، چیف جسٹس صاحبان پر انصاف کرنے کی بڑی ذمہ داری ہے، آج بانی کے سیاسی حریفوں نے بھی اعتراف کر لیا کہ وہ سیاسی قیدی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ سب نےتسلیم کر لیا پی ٹی آئی اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی حقیقت ہے،تاہم معلوم نہیں بلاول بھٹو کے کیا مقاصد ہیں، ہم پاور شیئرنگ پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی سسٹم کے بینیفیشری بنیں گے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے کارڈ ہمارے سینے کے ساتھ ہیں،جب بات آئے گی تو بانی پی ٹی آئی سےمشاورت کے بعد اپنا مؤقف دیں گے،جو کچھ کریں گے ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں کریں گے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں