انگلینڈ کو بڑا دھچکا، جوز بٹلر ون ڈے ٹرائی سیریز سے محروم

لندن(شہرنامہ نیوز)انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان اوراسٹار وکٹ کیپربلےباز جوزبٹلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے۔جوزبٹلرسری لنکا کےخلاف ہیڈنگلےمیں میچ کےدوران انجری کا شکار ہوئےتھے،انہوں نےکچھ دیر کے لیے بیٹنگ دوبارہ شروع کی تاہم بعد میں مزید کھیلنے سے قاصر رہے۔انگلینڈ ٹیم انتظامیہ بٹلرکی انجری کی شدت کا جائزہ لے رہی ہے،جبکہ نومبرمیں آسٹریلیا کے دورے میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔بٹلرکی غیرموجودگی میں جارڈن کاکس کو وکٹ کیپنگ کےساتھ مڈل آرڈرمیں مستقل موقع ملنےکا امکان ہے،جارڈن کاکس نے سری لنکا کےخلاف سیریز کےفیصلہ کن میچ میں 52 گیندوں پر 76 رنز بنا کر اپنی پہلی ون ڈے نصف سنچری اسکور کی تھی۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں