اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ ، سکیورٹی پلان پر اہم اجلاس طلب

اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)آج لوکل گورنمنٹ انتخابات اسلام آباد کے انعقاد کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجہ کو بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے دی۔ چیف الیکشن کمشنر کو اسلام آباد لوکل گورنمنٹ سسٹم، مختلف سیٹوں پر انتخابات کے طریقہ کار ، انتخابات سے متعلق اب تک کیئے گئے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بتایاگیاچیف الیکشن کمشنر کو بتایا گیا کہ تمام الیکشن مٹیریل کی خریداری کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ بیلٹ پیپروں کی پرنٹنگ کے انتظامات مکمل ہیں۔ سیکرٹری وزارت داخلہ ، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو الیکشن کے ضروری انتظامات سے متعلق خطوط لکھ دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے پُرامن انعقاد کیلئے تیارہے۔چیف الیکشن کمشنر نے اب تک کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ میں مورخہ 10نومبر 2026 بروز منگل لوکل گورنمنٹ انتخابات اسلام آباد کے انتظامات کے سلسلے میں ایک میٹنگ بلائی جائے جس میں سیکرٹری وزارت داخلہ ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو مدعو کیا جائے کہ وہ الیکشن کمیشن کوسیکورٹی پلان اور دیگر معاملات پر بریفنگ دیں

خبر پر اپنی رائے دیں