اسلام آباد (شہرنامہ نیوز)ی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایک اور فالز فلیگ آپریشن سٹیج کیا گیا ہے، 29 ستمبر کی رات کو بھارتی کور نے ٹویٹ کیا۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی کور نے دعویٰ کیا کہ ایک دہشت گرد مارا گیا ہے، دعویٰ کیا گیا کہ لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی لاش بھی مل گئی ہے، دہشت گرد کا نام محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ بتایا جا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد آصف ایس ایس جی کا حوالدار ہے، بھارتی کور نے بعد میں کہا کہ ہلاک دہشت گرد موسیٰ عرف آصف فوجی ہے، بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ سپرمین آصف نے مختلف علاقوں میں حملے کیے۔ جبکہ حقیقت میں محمد آصف یہاں ہمارے ساتھ ہے اور زندہ ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے 29 ستمبر کو مقبوضہ کشمیر میں ‘فالس فلیگ آپریشن’ کا ڈراما رچا کر پاک فوج کے جوان کو لشکریہ کمانڈر بتانے کا من گھڑت پروپیگنڈا کیا ہے۔29 ستمبر کی رات بھارتی کور نے ایک ٹویٹ کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جوائنٹ سرچ آپریشن کے نام پر نیا ڈراما رچایا۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی میں لشکرِ طیبہ کا ایک کمانڈر مارا گیا ہے اور اس کی لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے۔بھارتی حکام کی جانب سے اس شخص کی شناخت محمد آصف الیاس عرف ہاشم موسیٰ کے نام سے کی گئی اور اس کی ہلاکت کو ایک اہم پیش رفت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی نیوز ایجنسی نے سروس نمبر کے ساتھ تفصیلا ت جاری کرتے ہوئے سنسنی خیز دعویٰ کیا کہ آصف پاک فوج کا ایس ایس جی ہوالدار ہے۔بھارتی حکومت نے محمد موسیٰ عرف آصف فوجی کو لشکرِ طیبہ کا کمانڈر قرار دیتے ہوئے یہ من گھڑت داستان گھڑی کہ وہ 2022 سے جموں و کشمیر میں مسلسل سرگرم تھا۔ترجمان کے مطابق بھارتی حکام نے اس جعلی کارروائی کو ‘آپریشن شیروالی’ کی بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا ہے۔ بھارتی فوج نے الزام عائد کیا کہ آصف فوجی خطے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، جن میں ہالان حملہ اور ڈی کے جی حملہ شامل ہیں، جبکہ اس کے گروپ کے مزید 3 ارکان کو بھی مختلف کارروائیوں میں مارنے کا دعویٰ کیا گیا۔ی جی آئی ایس پی آر نے سابق فوجی جوان محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کیا، آصف نے بتایا کہ میرا نام محمد آصف ہے، میں اٹک کا رہنے والوں ہوں ، مجھے دوستوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر چل رہاہے کہ آپ کو بھارتی فوج نے شہید کردیاہے، پھر مجھے بھارتی نمبروں سے فون آنا شروع ہو گئے، سوشل میڈیا سے پتا چلا کہ بھارت نے میرا ڈیٹا استعمال کر کے جھوٹی کارروائی میں شہید کر دیاہے، مجھے بہت حیرانی ہوئی کہ یہ کیا ہو رہا ہے، میں تو بھر میں بیٹھاہوں، پھر یہ بات میں نے اپنے یونٹ میں بتائی کہ یہ باتیں چل رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ نمبر بلاک کر تے جائیں ، آئی ایس پی آر والے آپ سے رابطہ کریں گے ،پھر آئی ایس پی آر والوں نے رابطہ کیا ہے ۔میں نے 2000 میں فوج میں بھرتی ہوا، 2005 میں ایس ایس جی جوائن کی ، 18 سال نوکری کی اور پھر 2023 میں ایس ایس جی سے ریٹائرڈ ہوا، اس کے بعد میں نے پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی میں ڈیوٹی کی، تین چار ماہ سے راولپنڈی میں اپنے گھر میں رہ رہاہوں، بھارت کا یہ گھناونا اور جھوٹا الزام ہے، میں اس کی مذمت کرتاہوں اور الحمدواللہ زندہ ہوں اور آپ کے سامنے ہوں، میرے پاس شناختی کارڈ بھی ہے اوراگر کہیں تو وہ بھی دکھا سکتاہوں ۔
بھارتی فوج کاایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







