تہران سے بات چیت جاری، مذاکرات کا اگلا مرحلہ آج سے شروع ہوگا،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (شہرنامہ نیوز)امریکا اور ایران ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر بیٹھ رہے ہیں۔ آج سے بات چیت کا نیا مرحلہ شروع ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کہا مذاکرات میں آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر معاہدہ ہوگا ۔ ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے خبردار بھی کردیا کہ ضرورت پڑی تو امریکا کارروائی کیلئے تیار ہے۔ امریکی صدر نے ایران پر حملے کی منسوخی فوری معاہدے سے مشروط کردی ۔ کہا ایران اور علاقائی ملکوں نے حملے مؤخر کرنے کی درخواست کی ۔ بولے دنیا کے مستقبل اور ایران کی بقا کیلئے حملہ مؤخر کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کرکے ایران پر بڑے حملے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےرابطہ کرکے ایران کے خلاف ممکنہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں