ٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جیتنے کا دعویٰ، جبل الفاس پر حملے کی دھمکی

واشنگٹن (شہرنامہ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ جیتنے کا دعویٰ کرتے ہوئےکہا کہ جبل الفاس پر نظر ہے، ضرورت پڑی تو حملہ کرسکتے ہیں امریکی صدر نے اپنے تازہ بیان میں ایران کے خلاف جنگ جیتنے کا دعویٰ کیا اور ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے ایرانی تنصیب پر ممکنہ حملے کا عندیہ دیا،کہا میری نظر جبل الفاس پر ہے،ضرورت پڑی تو وہاں حملہ کیا جاسکتا ہے،ایران تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے،اسے کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔صدرٹرمپ نےآبنائے ہرمزکا نام تبدیل کرکے’آبنائے ٹرمپ‘رکھنے کی بھی تجویز دے دی،کہانومبرمیں انتخابات کے بعد جنگ ختم ہو گی، تیل کی قیمت نیچےآئیں گی،ایران چاہتا ہےامریکامیں کمزور قیادت آجائے تاکہ انہیں انکےحال پر چھوڑ دیا جائے،ریپبلکنزکوجتوانے کیلئےتمام امریکی ووٹرزکو پانچ پانچ ہزار ڈالر دینے کی بھی پیشکش کردی۔ دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل نےدعویٰ کیا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت وائٹ ہاؤس عہدیداروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نجی طور پر خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع ان کی صدارت کے بقیہ عرصے تک جاری رہ سکتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے جنگ مڈٹرم انتخابات بعد ہی ختم ہوگی،انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

خبر پر اپنی رائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں